پاکستانی ٹرین میں ’شاہ رخ خان‘ کی ویڈیو وائرل

ممبئی (این این آئی)سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا روپ دھارے نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نوجوان نے بالی وڈ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں شاہ رخ خان کے کردار راج کا روپ دھار رکھا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان بالکل فلم کے کلائمکس کیطرح انداز اپناتا ہوئے ہاتھ آگے بڑھا رہا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ پر فلم کا میوزک چل رہا ہے۔ویڈیو میں نظر آنے والا مقام اور ٹرین پاکستان کے ہی کسی شہر کے ہیں تاہم اس حوالے سے مزید

معلومات نہیں مل سکی ہیں۔اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے طنز و مزاح کا سلسلہ جاری ہے اور طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں