اسلام کسی لڑکی کا جبری نکاح کرنے کا مذہب نہیں ہے، طاہر محمود اشرفی

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام کسی کو زبردستی مسلمان کرنے یا کسی لڑکی کا جبری نکاح کرنے کا مذہب نہیں ہے۔ اسلام نے ہی عورت کو سب سے اعلیٰ مقام دیا ہے۔

سرگودھا میں استحکامِ پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہم ایک قوم اور ایک منزل کا نعرہ لے کر چل رہے ہیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمیں باہمی اختلافات کو ختم کرکے پاکستان کی ترقی کیلئے متحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لڑکیوں کو تعلیم نہ دینے والے والدین کو سزا دینے کا قانون بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں