ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول کے مطابق ہو گا یا نہیں؟ آئی سی سی غیریقینی صورتحال سے دوچار

دبئی (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول کے مطابق ہو گا یا نہیں، آئی سی سی غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سی ای او کے مطابق امکانات ہیں کہ چیزیں پلان کے مطابق نہ ہوپائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں جو غلطیاں ہوئیںاس سے سبق حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ دو طرفہ سیریز کرانے اور 16 ملکوں کا ٹورنامنٹ کرانے میں بہت فرق ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کیلئے کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان 10 مارچ تک کیے جانے کا پلان تیار

کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کیلئے ایک ساتھ ہی اسکواڈ کا اعلان کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اسکواڈ 30 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) قومی اسکواڈ کو ایک ساتھ چارٹر فلائٹ سے جنوبی افریقا لے جانا چاہ رہا ہے۔قومی ٹیم نے جنوبی افریقا میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے جبکہ زمبابوے میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو دورہ جنوبی افریقا کیلئے 27 مارچ کو روانہ ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں