اگر ڈالر کی 155 روپے کی نفسیاتی حد ٹوٹ جاتی ہے تو یہ مزید کتنا نیچے گر جائے گا ؟معاشی ماہرین کی پیش گوئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مزید سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈالر مزید 4پیسے سستا ہو گیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوییٹراسٹیٹ بینک کی جانب سےجاری کر دہ اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں گرواٹ دیکھنے میں آئی ، مزید 4پیسے سستا ہو گیا ہے ۔ جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 157روپے اور بارہ پیسے سے گر کر

157روپے آٹھ پیسے ہو گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان چیزوں کے علاوہ سب سے بڑی وجہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام ہے کیونکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران اوور سیز پاکستانیوں نے کروڑوں ڈالر اکاؤنٹس میں جمع کروائے ہیں جبکہ قوی امید ہے کہ آئندہ یہ سلسلہ بھی جاری رہے گا جس کے بعد امید کی جا سکتی ہے کہ روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی مزید سستی ہو سکتی ہے اگر ڈالر کی 155 روپے کی نفسیاتی حد ٹوٹ جاتی ہے تو روپے کے مقابلے میں ڈالر 150 روپے کی سطح کے قریب پہنچ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرمزید سستا ہوا تھا ۔ گزشتہ ہفتے ڈالر، یورو، پاونڈ اور سعودی ریال کی قدروں کو تنزلی کا سامنارہا۔5 مارچ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 98پیسے گھٹ کر 157.12روپے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے گھٹ کر157.40 ہوگئی۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 3.08روپے گھٹ کر217.40 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 2 روپے گھٹ کر 219 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں یورو کی قدر 4.70 روپے گھٹ کر 187.40 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 3.50 روپے گھٹ کر189 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 27 پیسے گھٹ کر 41.88 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 30پیسے گھٹ کر 41.80 روپے ہوگئی۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں