امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ، مزید سستا ہو گیا ‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مزید سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈالر مزید 4پیسے سستا ہو گیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوییٹراسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کےاختتام پر ڈالر کی قیمت میں گرواٹ دیکھنے میں آئی ، مزید 4پیسے سستا ہو گیا ہے ۔ جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 157روپے اور بارہ پیسے سے گر کر

157روپے آٹھ پیسے ہو گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرمزید سستا ہوا تھا ۔ گزشتہ ہفتے ڈالر، یورو، پاونڈ اور سعودی ریال کی قدروں کو تنزلی کا سامنارہا۔5 مارچ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 98پیسے گھٹ کر 157.12روپے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے گھٹ کر157.40 ہوگئی۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 3.08روپے گھٹ کر217.40 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 2 روپے گھٹ کر 219 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں یورو کی قدر 4.70 روپے گھٹ کر 187.40 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 3.50 روپے گھٹ کر189 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 27 پیسے گھٹ کر 41.88 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 30پیسے گھٹ کر 41.80 روپے ہوگئی۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں