موروں میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، 100 سے زائد مور ہلاک

 تھر: موروں میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی،100 سے زائد مور ہلاک

صحرائے تھر میں موروں میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی جس کے باعث100 سے زائد مور ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں بیمار ہوگئے۔

تھرپارکر کی پسماندگی اور بیماری کا شکار صرف انسان ہی نہیں جنگلی حیات بھی ہیں تھر کے ریگستان میں خوبصورتی بکھیرنے والے مور ایک بار پھر مرنے لگے۔

ایک ہفتہ کے دوران تھرپارکر کی تحصیل مٹھی،اسلامکوٹ اور ڈیپلو کے دس سے زائد گاؤں میں سو سے زائد مور ہلاک ہوگئے اور دو درجن سے زائد مور بیماری میں مبتلا ۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق مور کو گردن میں سوجن اور مناسب خوراک کا نہ ملنا مور کے مرنے کا بڑا سبب ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں