ہمارے کارکنان کو خواتین سے ایسا سلوک نہیں کرنا چاہئے تھا، فردوس عاشق اعوان

ہمارے کارکنان کو خواتین کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہئے تھا، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ہفتے کے روز  پارلیمنٹ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی نون لیگی رہنماؤں پر حملے کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنان کو خواتین سے ایسا سلوک نہیں کرنا چاہئے تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے دھول چاٹنے کے بعد پنجاب کا رخ کیا ہے، پنجاب میں غیرت مند لوگ رہتے ہیں، بکاؤ مال نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ضمیر فروشوں کو جگہ نہیں ملے گی، پنجاب وزیراعلی عثمان بزدارکی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان معاشرے کی سوچ اور رویہ میں اکیلے تبدیلی نہیں لاسکتے، ہر شخص کا کردار گھر سے شروع ہوتا ہے، ہر شخص کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پیش آنے والا واقعہ افسوسناک تھا، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے واقعہ کی ذمہ داری دونوں پر عائد ہوتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اجتماع کی جگہ پر اپوزیشن کو نہیں آنا چاہئے تھا، ہمارے کارکنان کو خواتین کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہئے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں