وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا اسلام آباد کے سیکٹر جی تیرہ میں پولیس پر فائرنگ کا نوٹس

(اسلام آباد حالات کرائم رپورٹر ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا اسلام آباد کے سیکٹر جی تیرہ میں پولیس پر فائرنگ کا نوٹس آئی جی اسلام آباد سے تفصیلات طلب؛
فائیرنگ کرنے والے مجرمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی ہدایت جاں بحق پولیس کانسٹیبل قاسم کی قیمتی جان پرغم اور دکھ کا اظہار
دونوں زخمی اہلکاروں کی جانوں کو بچانے کے لئے ہر ممکن طبی سہولت دی جائے۔شیخ رشید احمد

مجرمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ جلدحراست میں ہونگے۔شیخ رشید احمد

پولیس پر فائرنگ شر پسندی ہے۔قرار واقعی سزا دینگے۔شیخ رشید احمد

ڈی آئی جی آپریشن افضال کوثر وقوعہ پر موجود ہیں۔

واقعے کی خود تحقیقات اور آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔شیخ رشید احمد

اپنا تبصرہ بھیجیں