ٹرین حادثہ خستہ حال ٹریک، فنی خرابی کےباعث ہوا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ

ٹرین حادثہ خستہ حال ٹریک، فنی خرابی کےباعث ہوا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ

ریلوے حکام نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی جس کے مطابق کراچی ایکسپریس کا حادثہ ٹریک کی خستہ حالی اور فنی خرابی کے باعث ہوا۔

کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی 10بوگیاں پٹری سے اُترگئی تھیں، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 40 افراد زخمی ہوئے۔

ڈاؤن ٹریک کی مرمت کے بعد سنگل ٹریک سے ٹرینوں کی آمد و رفت جاری ہے، 17 گھنٹے بعد اپ ٹرک بھی بحال کردیا گیا۔

ادھر محکمہ ریلوے نے ٹرین حادثے میں جاں بحق خاتون کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمیوں کو ایک سے  پانچ لاکھ روپے کی مالی مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں