سلام آباد میں پولیس وین پر فائرنگ، اہلکار شہید، سب انسپکٹر زخمی

(کرئم رپورٹر حالات )اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی 13 میں پولیس کی گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ سب انسپکٹر اور دوسرا اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی جب کنٹینر چوک پر اس پر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار قاسم دورانِ علاج پمز اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل کنٹینر چوک پر معمول کی چیکنگ پر تھے۔
پولیس اہلکاروں نے دوران چیکنگ موٹر سائیکل سواروں کو روکا، جس پر موٹر سائیکل پر سوار ان ملزمان نے فائرنگ کردی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر، دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے، پمز میں زیرِ علاج زخمیوں میں سب انسپکٹر جمیل، ہیڈ کا نسٹیبل قاسم شامل ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں