سیالکوٹ میں دوست نے دوست سے زیادتی کرکے برہنہ لاش کھیتوں میں پھینک دی

12 سالہ طلحہٰ لاپتہ ہوا تو پولیس سرچ آپریشن میں اس کی لاش کھیتوں سے ملی‘ تفتیش میں دوست ہی دوست کا قاتل نکلا

سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ یکم مارچ 2022ء ) صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں دوست نے دوست سے زیادتی کرکے برہنہ لاش کھیتوں میں پھینک دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سیالکوٹ میں تھانہ سبز پیر کے علاقے میں پیش آیا جہاں 12 سالہ طلحہٰ اچانک لاپتہ ہوا تو گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا ، اس دوران طلحہٰ کی لاش برہنہ حالت میں کھیتوں سے برآمد کرلی گئی ۔
بتایا گیا ہے کہ پولیس نے کیس کی تفتیش شروع کی تو دوست ہی دوست کا قاتل نکلا جس نے 12 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر کے برہنہ حالت میں کھیتوں میں پھینک دیا ، پولیس نے ملزم عبداللّٰہ کو گرفتار کیا تو اس نے اعترافِ جرم کرلیا ، جس پر ملزم کے خلاف زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

دوسری طرف 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف ہو گیا ، یہ افسوسناک واقعہ لودھراں میں پیش آیا جہاں 14 سالہ نوجوان کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، گیارہ ماہ بعد فرانزک رپورٹ آنے کے بعد مقتول کی والدہ کی مدعیت میں قریبی رشتہ دار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کو منصوبہ بندی سے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا اور قتل کے بعد لاش کو گھر میں لٹکا کر خودکشی کا تاثر دیا گیا ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

ادھرلاہور میں بیدیاں روڈ پر تین افراد نے مبینہ طور پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بیدیاں روڈ کی رہائشی خاتون رات کے وقت رکشے میں سفر کر رہی تھی کہ راستے میں رکشہ خراب ہو گیا ، اسی دوران قریب سے گزرنے والے کار سواروں نے اکیلی خاتون کو دیکھ کر اسے اپنے ساتھ بٹھانے کی کوشش کی جس پر رکشہ ڈرائیور نے بھی مزاحمت کی تاہم تینوں افراد خاتون کو زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا او رنا معلوم مقام پر لے جا کر مبینہ طو رپر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
بتایاگیا ہے کہ تینوں افراد خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد رنگ روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے خاتون کے بیان کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ، سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیے ہوئے ایس پی کینٹ کو ملزمان کی فوری گرفتار ی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں