بھارت میں بے حسی کی انتہا، باپ مردہ بیٹے کو پلاسٹک کے تھیلے میں لے جانے پر مجبور

(حالات رپورٹ )بھارتی ریاست بہار میں بے حسی کے ایک اور واقعے نے لوگوں کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

بہار میں ایک شخص اپنے بیٹے کی لاش کو پلاسٹک کے تھیلے میں 3 کلو میٹر دور لے جانے پر مجبور ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بہار کے علاقے کٹیہار میں دلخراش اور بے حسی پر مبنی واقعہ اُس وقت رونما ہوا، جب ایک شخص کو اپنے مردہ بیٹے کی لاش لے جانے کے لیے گاڑی فراہم کرنے سے انکار کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا میں اس شخص کی پلاسٹک کے تھیلے میں بیٹے کی لاش لے جانے کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔
بہار کا یہ شخص اپنے بیٹے کی لاش پولیس کی طرف سے گاڑی کی فراہمی کے انکار کے بعد پلاسٹک کے تھیلے میں لے جانے پر مجبور ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ بالا شخص کا بیٹا ندی میں ڈوب تھا، اس نے اپنے مردہ بیٹے کی لاش لے جانے کے لیے گاڑی پولیس سے طلب کی تو اُسے انکار کردیا گیا۔

اس شخص کو اپنے بیٹے کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے اپنے مردہ بیٹے کو پلاسٹک کے تھیلے میں اسپتال لے جانا پڑا۔

میڈیا میں واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد بھارتی پولیس حکام حرکت میں آگئے، کٹیہار کے ایس ڈی پی نے اس حوالے سے موقف اختیار کیا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیکھ رہے ہیں کہ پولیس سے گاڑی طلب کی گئی تھی یا نہیں؟ اور انہیں ایمبولینس اور پولیس کی گاڑی سے انکار کیوں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں