حفیظ شیخ کی ہارحکومت، وزیراعظم پر عدم اطمینان ہے، میاں افتخار

حفیظ شیخ کی ہارحکومت, وزیراعظم پر عدم اطمینان ہے، میاں افتخار

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم )  کے ترجمان میاں افتخار حسین کا  کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کی ہارحکومت اور وزیراعظم پر عدم اطمینان ہے، ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘ کا الاپ کرنے والا خود گبھراہٹ کا شکار ہوچکا۔

میاں افتخار حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے عجلت میں اعتماد کاووٹ لینے کی ناکام کوشش کی، ووٹ چوری کرکے اقتدار پر مسلط وزیراعظم نے عدم اعتماد میں بھی دھاندلی کی۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والوں کو بکاؤ مال کہا گیا، وزارت عظمی کے لیے انہی بکاؤ مال کو اپنا دوست اور وفادار کہا گیا۔

میاں افتخار حسین نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، جس میں  سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ پر تفصیلی بحث ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے سامنے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں پر تشدد قابل مذمت ہے۔

میاں افتخار نے کہا کہ بی آر ٹی، مالم جبہ اسکینڈل، چینی، آٹا، پیٹرول چوری موجودہ حکومت کے کارنامے ہیں، غیر منصفانہ احتساب کی بدولت نیب اپنی افادیت کھو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں