39

شادی تب ہی کرونگا جب سلمان خان کرینگے، میکا سنگھ کا حیرت انگیز اعلان

ممبئی (این این آئی) بھارتی گلوکار اور پرفارمر میکا سنگھ نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان کے بعد صرف وہی ’ہمیشہ کے کنوارے‘ ہیں۔ انڈین پرو میوزک لیگ شو کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میکا سنگھ نے اپنی شادی کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کنوارے پن کا یہ ٹیگ مزید کچھ عرصے برقرار رکھنا چاہتاہوں ۔میکا سنگھ نے کہا وہ یقینا شادی کیلئے لڑکی دیکھ رہے ہیں ہوسکتا ہے کہ مجھے انڈین پرومیوزک لیگ سے ہی کوئی مل جائے، لیکن شادی اسی وقت کرونگاجب سلمان خان شادی کرینگے۔ اس وقت تک میں کنوارپن کی

اس زندگی کے مزے اڑائوں گا۔انھوں نے کہا کہ جیسا کہ ساجد بھائی نے کہا کہ میں سلمان خان کے بعد فلم انڈسٹری کا ہمیشہ رہنے والا کنوارہ ہوں تو میں اس کو جس قدر ممکن ہوا برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ میکا سنگھ پنجاب لائنز ٹیم کے کپتان بھی ہیں جبکہ دیگر کپتانوں میں کیلاش کھیر، ساجد خان، شان، انکیت تیواڑی، جاوید علی، اسیس کور، بھومی تریویدی، اکریت ککڑ، پائل دیو، نیہا بھاسن اور شلپارائو شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں