شاہد آفریدی کی ٹویٹ پر شاہین شاہ کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو سب آسان ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی قوم کا فخر ہیں۔قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی صاحبزادی کیلئے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق کردی۔ایک ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین کے گھر والوں نے

میری بیٹی کے رشتے کے لیے رابطہ کیا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ دونوں خاندان رابطے میں ہیں، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوگی تو یہ جوڑی بھی بن جائے گی۔انہوںنے کہاکہ میری دعائیں ہیں کہ شاہین آفریدی کرکٹ میں اورکرکٹ کے علاوہ بھی مسلسل کامیابیاں حاصل کریں۔خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہین آفریدی کے لیے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔بعد ازاں شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کے رشتے کے سلسلے میں گزشتہ دو سال سے بات چیت چل رہی ہے۔شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے بتایا کہ چونکہ شاہین شاہ آفریدی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور شاہد آفریدی کی بیٹی پڑھ رہی ہیں اس لیے منگنی کا باضابطہ اعلان کچھ عرصے بعد کیا جائے گا۔شاہد آفریدی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دو سال میں منگنی اورشادی کی تقاریب ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں