کورونا وائرس کیسز 5 لاکھ 90 ہزار سے زائد

پاکستان: کورونا وائرس کیسز 5 لاکھ 90 ہزار سے زائد

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 سے 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 780 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 38 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 205 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 887 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 92 لاکھ 12 ہزار 480 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 18 ہزار 55 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 595 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 59 ہزار 248 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 59 ہزار 666 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 424 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 77 ہزار 8 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 5 ہزار 552 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 73 ہزار 708 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 109 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 45 ہزار 519 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 508 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 114 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 201 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 10 ہزار 534 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 309 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں