33

الیکشن کمیشن، PTI ایم پی اے کو ثبوت پیش کرنے کی ہدایت

 الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کےایم پی اےعبدالسلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے

الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے معاملے پر  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  ایم پی اے عبدالسلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو ثبوت ویجیلنس کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ایم پے اے عبدالسلام آفریدی کا جیونیوز سے گفتگو کے دوران کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگے ہیں، میرے پاس چیٹ ریکارڈ موجود ہے الیکشن کمیشن کو دے دوں گا۔

عبدالسلام آفریدی  نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ کے بدلے 8 کروڑ روپےکی پیشکش ہوئی تھی۔

عبدالسلام آفریدی نے کہا ہے کہ انکوائری اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں