کینیڈین خاتون بائیکر نے پاکستانی بائیکر سے شادی کر لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈین خاتون بائیکر روزی گیبریل نے پاکستانی بائیکر سے شادی کر لی۔گزشتہ سال دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی کینیڈین بائیکر اور بلاگر روزی گیبریل پاکستانی بائیکر اور بلاگر عدیل عامر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔عدیل عامر کا تعلق لاہور سے ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق گزشتہ روز روزی گیبریل نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اب شادی شدہ ہوں اور میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان آؤں گی اور مجھے نہ صرف اس ملک سے بلکہ کسی خاص شخص سے بھی پیار

ہو جائے گا۔انہوں نے لکھا کہ ساری زندگی میں نے ایسے شخص کی تلاش کی جو میرا بہترین دوست اور ساتھی ہو اور اسی لیے میں پاکستان آئی اور وہ مجھے مل گیا۔ جو نہ صرف میرا ہمسفر بلکہ میرا بہترین دوست بھی ہے اور اس سے میں بے حد محبت کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں