38

ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، آئی جی ریلویز

ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، آئی جی ریلویز

آئی جی ریلویز عارف نواز کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے ۔

جیو نیوز سے خصو صی گفتگو میں آئی جی ریلویز عارف نواز نے بتایا کہ ایک خاتون جاں بحق اور 30 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جاں بحق خاتون کی شناخت عظمیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 12 زخمی ابھی تک ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ٹرین حادثے کے باعث پھنسے مسافروں کو دیگر ٹرینوں کے ذریعے پہنچایا جارہا ہے۔

عارف نواز کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثے میں 9 بوگیاں متاثر ہوئیں، 5 کھائی میں گر گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے کی وجوہات سے متعلق کمشنر سکھر کا بیان قبل از وقت ہے، تحقیقات کے بعد حادثے کی اصل وجہ پتا چل سکے گی، ریلوے ٹریک کی بحالی میں وقت لگے گا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں