41

پنڈی کے مزید 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

پنڈی کے مزید 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث راولپنڈی کے مزید 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 38 افراد انتقال کرگئے جبکہ ایک دن میں مزید ایک ہزار 714 کیس سامنے آ گئے۔ مثبت کیسوں کی شرح چار اعشاریہ پانچ فی صد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 166 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں