47

بیٹیوں نے اپنا گھر بسانے سے قبل باپ کا گھر بسا دیا

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ میں ایک انوکھی شادی ہوئی جس میں دو بیٹیوں کی شادی کے موقع پر باپ بھی دلہا بن گیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کا رہائشی چوہدری شوکت منیر نے اپنی دوبیٹیوں کی شادی تو کی ہی مگر خود بھی دلہا بن کر اپنی دعوت ولیمہ میں شریک ہوا۔چوہدری شوکت منیر کی دس بیٹیاں ہیں آٹھ شادی شدہ ہیں اور اب انہوں نے آخری دو بیٹیوں کی شادی کی، اپنی بیٹیوں کے اصرار پر انہوں نے خود بھی شادی کر لی، چوہدری شوکت منیر نے اپنے نئے جیون ساتھی کے ہمراہ بیٹیوں کو

اپنے گھر سے رخصت کیا۔چوہدری شوکت منیر کی عمر 55 سال ہے اور انہوں نے پانچ شادیاں کی ہیں، ان کا ایک بیٹا اور دس بیٹیاں ہیں، بیٹا بھی شادی شدہ ہے، چوہدری شوکت منیر کے 32 نواسے نواسیاں ہیں اور ایک پوتا ہے۔چوتھی بیوی کی طبی موت کے بعد چوہدری شوکت منیر کی آخری دو بیٹیوں کی خواہش تھی کہ ان کا باپ شادی کرلے ان کا کہنا تھا کہ وہ تب ہی شادی کریں گی جب ان کاباپ شادی کرے گا ، بیٹیوں کی ضد کے سامنے وہ مجبور ہو گیا اور اس نے پانچویں شادی کر لی اور اپنی دعوت ولیمہ میں شریک مہمانوں کے ہمراہ دونوں باراتوں کا استقبال کیا اور اپنی بیٹیوں کو اپنی نئی دلہن کے ہمراہ گھر سے رخصت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں