روہڑی کے قریب کراچی ایکسپریس کو حادثہ

روہڑی کے قریب کراچی ایکسپریس کو حادثہ

کراچی ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے باعث متعدد بوگیاں روہڑی کے قریب الٹ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بوگیاں الٹنے کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 6 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کراچی سے لاہور جارہی تھی۔ حادثہ روہڑی اور پنو عاقل کے درمیان پیش آیا۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت معطل کر دی گئی ہے جبکہ کراچی سے پنجاب جانیوالی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں