کترینہ کیف کی پیشکش سے مداحوں نے خوب فائدہ اٹھایا

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی پیشکش سے مداحوں نے خوب فائدہ اٹھایا ہے جس کی وجہ سے مداحوں کو اداکارہ کی زندگی سے متعلق بہت کچھ فوراً ہی پتا چل گیا جو اس سے پہلے وہ نہیں جانتے تھے۔کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر مداحوں کو پیشکش کی کہ وہ ان سے جو چاہیں پوچھ لیںجس پر اداکارہ کے لئے سوالوں کا سیلاب اْمڈ آیا۔کترینہ کیف سے ایک شخص نے پوچھا کہ اپنے بچپن کی تصویر شیئر کریں جس پر اداکارہ نے نہ نہیں کی اور فوراً اپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی۔ایک اور شخص نے پوچھا

کہ آپ آخری مرتبہ کب دکھی ہوئی تھیں جس پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایشان کھتر کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دکھی ہوئی تھیں جب وہ کھیل کے دوران چیٹنگ کر رہا تھا۔کترینہ کیف سے یہ بھی پوچھا گیا کہ ان کا چھٹیاں گزارنے کیلئے سب سے پسندیدہ مقام کون سا ہے جس پر اداکارہ نے اپنی تصویر کے ہمراہ لکھا کہ کوئی بھی جگہ جہاں سورج اور سمندر ہو۔کترینہ کیف سے ایک شخص نے درخواست کی اپنے مداحوں کے لئے کوئی ایسی تصویر شیئر کریں جو اس سے پہلے آپ نے کبھی نہ کی ہو۔ جواب میں اداکارہ نے اپنی ’مرر سیلفی‘ شیئر کی۔بالی ووڈ کی باربی ڈول سے ایک شخص نے ورزش کی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کو کہا جس پر کترینہ نے اپنی ورزش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں