کچھ لوگوں نے بلاوجہ میرے اور رضوان کے درمیان مقابلہ بنا دیا ہے،سرفراز احمد کھل کر بول پڑے

کراچی( آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے بلاوجہ میرے اور اور رضوان کے درمیان مقابلہ بنا دیا ہے، مجھے رضوان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے 33 سالہ سابق کپتان سرفراز احمد نے آج نیا ناظم آباد میں آم کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ شجرکاری مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان انتہائی باصلاحیت کھلاڑی ہے، کچھ لوگوں نے بلاوجہ میرا اور رضوان کا مقابلہ بنا

دیا ہے، رضوان اسوقت زبردست کھیل رہے ہیں، ہم سب کو ان کے لیے دعا کرنی چاہیئے، مجھے رضوان سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے بھی پی ایس ایل سیزن 6 کے ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجبوری کے عالم میں پی ایس ایل ملتوی کیا۔سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ دوبارہ شروع ہوا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم جیت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں