برائلر مرغی کی فی کلو قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور (آن لائن)شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید9روپے اضافے سے364روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت6روپے اضافے سے251روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی ایک روپے اضافے سے157روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔ جس کے بعد شہر میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 340 روپے فی کلو کی انتہائی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ فارمی انڈے اضافے کے بعد 157 روپے فی درجن کے حسابسے فروخت کئے جا رہے ہیں۔ برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ پولٹری فارمز میں بیماری پھیلنے کے

باعث مرغی کی پروڈکشن کم ہوگئی ہے جبکہ شادیوں کا سیزن بھی برائیلر مرغی کی پروڈکشن پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 35 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ مرغی کی پروڈکشن میں کمی کی وجہ 35 فیصد بتائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں