کرپٹ ترین آدمی یوسف گیلانی سینیٹ کا الیکشن جیتا، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے یوسف رضا گیلانی کو کرپٹ ترین آدمی قرار دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کو ایجنسیز سے سینیٹ الیکشن پر بریفنگ لینےکا مشورہ دیا ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ الیکشن کو اچھا قرار دینے پر انہیں صدمہ ہوا، یہ اچھا الیکشن ہے تو برا کیا ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ ترین آدمی یوسف گیلانی سینیٹ کا الیکشن جیتا۔

انہوں نے کہا کہ زرداری اس لیے سب پہ بھاری ہے کہ رشوت دیتا ہے، دنیا اسے ٹین پرسنٹ مانتی ہے، اس پر فلمیں بنی ہوئی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف نے باہر بیٹھ کر پیسے کھلانے کی منصوبہ بندی کی۔

عمران خان نے کہا کہ وہ اکیلے کرپشن ختم نہیں کرسکتے، نیب اور عدلیہ پر ان کا اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سزائیں دلوانے کے لیے ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں