صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار ملازمین و تنخواہ دار طبقہ کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا پے پلس کرنٹ اکاو ¿نٹ کا اجراءکردیا گیا ہے،شیرمحمد

پشاور(بیورو رپورٹ) ہیڈ آف خیبر بنک گروپ کنونشنل بینکنگ شیر محمد نے کہا ہے کہ صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار ملازمین و تنخواہ دار طبقہ کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا پے پلس کرنٹ اکاو ¿نٹ کا اجرائ کردیا گیا ہے۔ اکاو ¿نٹ کے تحت صارفین اب ہر مہینے 16 تاریخ کو ا?نے والی تنخواہ کا ایڈوانس 50 فیصد رقم حاصل کرسکیں گے جبکہ اکاو ¿نٹ ہولڈر کی وفات پر اسکے خاندان کو 3 ماہ تک پوری تنخواہ بھی ملتی رہے گی۔
سہولت سے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور کنٹریکٹ ملازمین یکساں مستفید ہو سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ہیڈ ا?ف خیبر بنک گروپ کنونشنل بینکنگ شیر محمد نے بینک ا?ف خیبر سول سیکرٹریٹ برانچ پشاور میں مختلف ملازمین تنظیموں کے عہدیداران کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر بینک ا?ف خیبر کے ہیڈ برائے بزنس ڈیولپمنٹ ڈویڑن زرک خان اور سول سیکرٹریٹ برانچ منیجر فخرالاسلام کے علاوہ چیئرمین کے پی ملازمین کونسل ظفر خان یوسفزئی، وائس چیئرمین تصور اقبال، سول سیکرٹریٹ ڈرائیورز ایسوسی ایشن صدر منظور خان، کلرک ایسوسی ایشن کے سینئر وائس صدر ملک شجاع الدین اورکلاس فور ایسوسی ایشن کے صدر جابر حسین بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ہیڈ ا?ف خیبر بنک گروپ کنونشنل بینکنگ شیر محمد نے کہا کہ پے پلس اکاو ¿نٹ ہولڈرز کو پہلی فرست میں چیک بک، اے ٹی ایم کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، انٹربنک ٹرانسفر، موبائل بینکنگ، انٹرنیٹ بینکنگ اور ایس ایم ایس الرٹ کی سہولیات بھی مفت مہیاں ہوں گی- انہوں نے کہا کہ مذکورہ اکاو ¿نٹ کی توسط سے پے کون فری سیلری انشورنس کی سہولت بھی میسر ہوگی جس کے تحت اکاو ¿نٹ ہولڈر کے وفات پانے پر اسکے خاندان کو 3 ماہ تک پوری تنخواہ ملتی رہے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پراڈکٹ کی کامیابی پر سہولت کی معیاد و مقدار دونوں میں اضافہ کرنے کیلئے بھی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔ اس موقع پر بزنس ڈیولپمنٹ ڈویڑن کے ہیڈ زرک خان کا کہنا تھا کہ سہولتی اکاﺅنٹ کے تحت صوبہ کے تقریبا تمام 4 لاکھ 88 ہزار ملازمین مستفید ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سہولت کا مقصد خاص طور پر کلاس فور تا گریڈ 17 تک کے ملازمین کے مالی مسائل دور کرنا ہے جبکہ مقصد کے حصول کیلئے اور ملازمین کا باا?سانی اکاﺅنٹ کھولنے کی خاطر سول سیکرٹریٹ میں بھی بوتھ کھولا جائے گا۔
زرک خان نے مزید کہا کہ پے پلس اکاو ¿نٹ صارفین ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں بھی رعایتی فیس پر بینک کی معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔ عہدیدارانِ ملازمین کونسل نے بھی بنک ا?ف خیبر انتظامیہ کا صوبہ میں پہلی بار پے پلس کرنٹ اکاﺅنٹ متعارف کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سہولت صوبے کے ملازمین و تنخواہ دار طبقہ کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں