سپیکر کا اراکین قومی اسمبلی کا داخلہ روکنے کی کوششوں پر اپوزیشن کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی نے حکومتی بنچوں کے اراکین کو ایوان میں آنے سے روکنے کی مبینہ کوشش پراپوزیشن جماعتوں کے اراکین کے خلاف رولزآف بزنس کے تحت کاروائی کا عندیہ دیا ہے . قومی اسمبلی کے رولزآف بزنس کے تحت سپیکر اسمبلی کی کاروائی میں رکاوٹ ڈالنے یا اراکین کو روکنے پر اراکین کے خلاف رکنیت کی معطلی سمیت متعدداقدامات کرسکتا ہے کرونا وائرس ایس اوپیزاور سیکورٹی وجوہات کی بناپر اراکین پارلیمان کو مہمان لانے کے لیے سپیکر کے دفتر سے خصوصی اجازت درکار ہوتی ہے سپیکراسد قیصر نے اسمبلی کے احاطے میں نون لیگی کارکنوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بھی انکوائری کا حکم دیا ہے.
ادھر سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے راہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والے صرف بدمعاشی کر سکتے ہیں مسلم لیگ (ن) کے راہنما شاہد خاقان عباسی پارلیمنٹ ہا?س کے باہر دیگر راہنما?ں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران تحریک انصاف کے کارکنان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے وہاں پہنچ گئے اور مسلم لیگ نون کے خلاف نعرے بازی کی جس کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی کو صحافیوں سے گفتگو کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے اپنا مینڈیٹ دے دیا ہے اور اب وزیر اعظم کے پاس اکثریت ہے نہ بات کرسکتے ہیں تحریک انصاف والے صرف بدمعاشی کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ 4 اور 5 مارچ کی درمیانی رات نوٹیفکیشن جاری ہوا کیا صدر نے لکھا کہ عمران خان آپ کی اکثریت ختم ہو گئی ہے ؟راہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ صدر، وزیر اعظم اور اسپیکر غیرقانونی اجلاس بلانے میں ملوث ہیں اور ہم نے چوروں کا ہر فورم پر مقابلہ کرنا ہے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں.
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کو شکست کے دن سے عمران خان کی اکثریت ختم ہو چکی ہے پارلیمنٹ لاجز کے باہر مسلم لیگ نون کے راہنما?ں اور تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان دھکم پیل ہوئی ہے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد کے باہر مسلم لیگ( ن) کے رہنما پریس کانفرنس کرنے پہنچے تو ان کے ہمراہ نون لیگی کارکنوں کی بھی بڑی تعداد تھی مسلم لیگ نون کے راہنما?ں کی پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف اراکین بھی آ گئے اور شدید نعرے بازی شروع کر دی. پریس کانفرنس کے اختتام پر دونوں جانب سے دھکم پیل شروع ہوگئی تاہم پولیس نے مسلم لیگ نون کے راہنما?ں کو بحفاظت وہاں سے نکالا سابق وفاقی وزیرمصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی نے مکوں اور لاتوں سے اپنا بچآا.

اپنا تبصرہ بھیجیں