وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب، الیکشن کمیشن اور نواز/زرداری پر کڑی تنقید

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) وزیرعظم عمران خان نےاعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے اراکین اسمبلی اور اتحادیوں کا شکریہ اد کیا اور کہا کہ مجھ پر اعتماد کے لیے اتحادی اور اراکین اسمبلی کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،اتحادی ہر مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے،اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں،مجھے معلوم ہے کچھ اراکین اسمبلی آج بہت مشکل سے پہنچے جب کہ کچھ بیماری کے باوجود ووٹ دینے کے لیے اجلاس میں شریک ہوئے، گذشتہ روز مجھے آپ میں ایک ٹیم نظر آئی اور یہ ٹیم مزید مضبوط ہوتی رہے گی،سینیٹ انتخابات کے بعد آپ کے جذبات دیکھ کر اچھا لگا،اراکین اسمبلی حفیظ شیخ کی ہار پر پریشان تھے۔
اپنی پارٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،۔
جب آپ مشکل وقت میں نکلتے ہیں تو اور مضبوط ہو جاتے ہیں،پارٹی تب تگڑی ہوتی ہے جب وہ مشکل وقت سے نکلتی ہے۔بڑا انسان بننے کے لیے مشکل وقت کا سامنا کرو۔اللہ کہتا ہے کہ انسان کو آزماتا رہوں گا،اللہ آپ کے ایمان کو مضبوط کرنے کے لیے آزماتا ہے۔قوم جب نظریے سے پیچھے ہٹ جاتی ہے تو ختم ہوجاتی ہے،ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہئیے کہ پاکستان کیوں بنا۔
پاکستان بہت عظیم خواب تھا،یہ نواز شریف اور آصف زرداری کے ارب پتی بننے کے لیے نہیں بنا۔علامہ اقبال کا خواب پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے شرمندگی ہوتی ہے کہ سینیٹ الیکشن کس طرح بکرا منڈی بنی ہوئی تھی،الیکشن کمیشن کے بیان پر حیرانی ہوئی اگر وہ اچھا الیکشن تھا تو پھر برا الیکشن پتہ نہیں کیسا ہو گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں ایک زرداری سب پر بھاری، کیا وہ اس لیے بھاری ہے کہ وہ رشوت دیتا ہے۔دوسری جانب نواز شریف کو لیڈر کہا جاتا ہے جب کہ وہ چور ہے، کابینہ میں نواز شریف کی متعدد بیماریاں بتائی گئیں لیکن وہ باہر بیٹھ کر پلاننگ کر رہا ہے،جب سے ہماری حکومت آئی تو بڑے بڑے چور ڈاکو اکٹھے ہو گئے اور سوچا کہ عمران خان پر دباو ¿ ڈالیں گے اور جس طرح پرویز مشرف نے این آر او دیا میں بھی دے دوں گا۔۔پرویز مشرف کے این آر او نے ملک کا بہت نقصان کیا، این آر او کے بعد نواز شریف اور آصف زرداری نے ملک پر چارگنا قرضہ لیا جو پورا کرنے کے لیے ہمیں عوام پر بوجھ ڈالنا پڑا۔مولانا فضل الرحمن بھی دو نمبر آدمی ہے جو ان کے ساتھ مل گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں