سری نگر جامع مسجد میں جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگ گئے، ویڈیو وائرل ہونے پر بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی

سری نگر(نیوز ڈیسک) بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے، ایک جانب بھارت میں کسان احتجاج کرنے پر مجبور ہیں تو دوسری جانب 590 روز سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ہے۔ اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کی طاقتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ بھارتی مظالم حد سے بڑھ چکے ہیں، ایسے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیر اردو نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے یہ ویڈیو سری نگر میں جامع مسجد کی ہے۔ میرواعظ عمر فاروق کو جمعہ کی اجازت اور ان کی متوقع آمد پر جامع مسجد سری نگر میں

مقامی کشمیری ان کی رہائی اور آزادی کے نعرے بلند کر رہے ہیں، مسجد میں جہاں ایک جانب آزادی کشمیر کے لئے نعرے بلند کئے جا رہے ہیں تو وہیں پر سری نگر کی جامع مسجد جیوے جیوے پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی ہے۔ بھارتی مظالم سے تنگ بھارتی پاکستان سے الحاق کے خواہش مند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں