ہنڈائی کمپنی نے پاکستان میں نئی کار متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

لاہور(این این آئی) ہنڈائی کمپنی کی جانب سے رواں ماہ میں اپنی 2 ہزار سی سی کار ایلانٹرا لانچ کئے جانے کا امکان ہے جو پاکستان میں تیار کی جانیوالی مہنگی ترین سیڈان ہوگی۔ ماہرین کو توقع ہے کہ ایلانٹرا پاکستان میں تیار کی جانیوالی حالیہ مہنگی ترین گاڑی ہونڈا سوک ٹربو سے بھی زیادہ قیمت کی ہوگی۔ہنڈائی پہلے ہی پاکستان میں ایچ 100 پورٹر پک اپ ٹرک اور ایس یو وی ٹکسن تیار کررہی ہے۔ ایچ 100 پورٹر اس سے قبل شہزور کے نامسے جانا جاتا تھا۔ کمپنی درآمد شدہ گاڑیاں گرینڈ اسٹاریکس، آیونک ہائیبرڈ اور سات سیٹر سانتا

ایف ای بھی فروخت کررہی ہے۔ہنڈائی نشاط موٹر، نشاط گروپ، سوجیٹز کارپوریشن (جاپان)اور ملت ٹریکٹرز لمیٹڈکا مشترکہ منصوبہ ہے۔ کمپنی کی سالانہ پیداواری صلاحیت 15 ہزار گاڑیاں ہے جسے کمپنی متاثر کن طلب پر بڑھا بھی سکتی ہے۔ ملک بھر میں اس کے ڈیلرز کی تعداد 14 ہے جبکہ 6 دیگر سے معاملات ابھی حتمی مراحل میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں