حلیم عادل شیخ کو اسپتال منتقل کردیا گیا

حلیم عادل شیخ کو اسپتال منتقل کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی کے جناح اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو گردوں میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا ہے۔

گزشتہ روز حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ اُن کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا ان کے گھر کو سب جیل بنا دیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی، عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گےاور کامیاب بھی ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں