وزیر اعظم نے تمام ارکان کو کل ناشتے پر مدعو کرلیا

 وزیر اعظم کے  لیے اعتماد کے ووٹ پر اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

وزیراعظم کے اعتماد کے  ووٹ لینے کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، وزیر اعظم نے پارلیمانی پارٹی کے تمام ممبران اور اتحادی جماعتوں کو مدعو کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران کو کل صبح 10 بجے ناشتے پر مدعو کرلیا گیا ہے، تمام ممبران کل وزیر اعظم کے ساتھ ناشتہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک ممبران کو کارروائی سے متعلق بریفنگ دیں گے، تمام ممبران کو وقت کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو خط لکھ دیا، عمران خان نے بطور چیئرمین پی ٹی آئی خط تحریر کیا۔ خط میں ووٹ سے متعلق رولز کے بارے میں ارکان کو بتایا گیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ 12 بج کر 15 منٹ کے بعد اسمبلی ہال اور چیمبر کے دروازے بند ہوجائیں گے، جس کے بعد کسی رکن کو اسمبلی ہال میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی ہدایت کےمطابق تمام ارکان کو اعتماد کے ووٹ کے لئےحاضری یقینی بنانا ہوگی۔

عمران خان نے اپنے خط میں کہا کہ عدم حاضری کی صورت میں رکن کےخلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جائےگی، پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پر یہ اعلامیہ الیکشن کمیشن میں پیش کیاجاسکتا ہے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ غیرحاضر رکن کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں