وزیراعلیٰ محمود خان کی فوکل پرسن ڈاکٹر آسیہ اسد کورونا میں مبتلا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر آسیہ اسد خود وبائی مرض کا شکار ہوگئیں۔

ڈاکٹر آسیہ نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی فوکل پرسن نے 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ بھی ڈالا تھا۔

ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ڈاکٹر آسیہ میں ووٹنگ کے وقت کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر آسیہ اسد نے 4 مارچ کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا، آج اُن کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ہری پور کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صغیر احمد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 15فیصد ہوگئی ہے، ایک دن میں کورونا سے مزید 52 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں