نئے الیکشن کی طرف جانا چاہیے موجودہ سسٹم نہیں چل سکتا، عظمی بخاری

نئے الیکشن کی طرف جانا چاہیے موجودہ سسٹم نہیں چل سکتا، عظمی بخاری

رہنما ن لیگ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمیں نئے الیکشن کی طرف جانا چاہیے موجودہ سسٹم نہیں چل سکتا۔

عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن کے اعلان کے بعد حکومت نے ترقیاتی فنڈ ارکان میں بانٹے، عمران صاحب نے ترقیاتی فنڈز کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میں اور عطا اللّٰہ تارڑ سپریم کورٹ میں رٹ دائر کریں گے، میرے پاس ان کے خلاف مکمل ثبوت موجود ہیں، عمران خان کے جھوٹ پر الیکشن کمیشن میں بھی جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ جائیں گے، انصاف مانگنے کی کوشش کریں گے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف عدم اعتماد ہو چکا لیکن ابھی تک اقتدار سے چپکے ہوئے ہیں، پنجاب میں عدم اعتماد لانے کے لیے ابھی پی ڈی ایم کا فیصلہ ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں