تھائی لینڈ کے ٹیٹو آرٹسٹ کی 8 بیویاں، دلچسپ کہانی نے سب کو حیران کر دیا

تھائی لینڈ میں ایک ٹیٹو آرٹسٹ ایک دو نہیں بلکہ 8 بیویوں کی دلسچسپ انداز نے سب کو حیران کر دیا۔

اسلام آباد(شوبز ویب ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک ٹیٹو آرٹسٹ رہتے ہیں جن کی آٹھ بیویاں ہیں جو ایک چھت کے نیچے انتہائی خوش رہتی ہیں۔
اونگ ڈیم سروت نامی ایک نوجوان ٹیٹو آرٹسٹ نے حال ہی میں اپنی ان شادیوں سے متعلق بتایا۔
یوٹیوب پر نشر ہونے والے اس شو میں ٹیٹو آرٹسٹ نے اپنی تمام بیویوں سے سب کو متعارف کروایا اور یہ بھی بتایا کہ وہ ان سے کب اور کہاں ملا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پہلی بیوی نونگ اسپرائٹ سے دوست کی شادی پر ملا اور اس سے شادی کی پیشکش کردی جبکہ دوسری بیوی نونگ ایل سے ملاقات مارکیٹ میں ہوئی اور تیسری بیوی سے ملاقات ایک اسپتال میں ہوئی۔
ٹیٹو آرٹسٹ کی اپنی چوتھی، پانچویں، اور چھٹی بیوی سے سوشل میڈیا پر بالترتیب انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک پر ملاقات ہوئی۔
اسی طرح ساتویں بیوی سے ملاقات ایک عبادت گاہ میں ہوئی جبکہ آٹھویں بیوی سے ملاقات 4 بیویوں کے ساتھ پتایا میں چھٹیاں منانے کے دوران ہوئی۔
اونگ ڈیم سروت کی تمام ہی بیویوں نے سروت کو دنیا کا سب سے مہربان انسان کہا ہے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ سروت ہمیں ہمیشہ خوش رکھتے ہیں، یکساں معاملات رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں