42

جنرل ندیم رضا کی آذربائیجان کی قیادت سے ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنگ نیوز

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ندیم رضا نے آذربائیجان کے سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کی اور پاک آذربائیجان دفاعی اور سلامتی کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر ستار کے مطابق سی جے سی ایس سی جنرل ندیم رضا اس وقت دورہ آذربائیجان پر ہیں۔

اپنے دورے کے دوران انھوں نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سمیت آذری وزیر دفاع، چیف آف اسٹیٹ سیکیورٹی سروس اور دیگر فوجی قیادت سے ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاک آذربائیجان دفاعی اور سلامتی کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل ندیم رضا نے پاکستان اور آذربائیجان کی افواج کے مابین یکجہتی کے عزم کو دہرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزارت دفاع پہنچنے پر آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستے نے جنرل ندیم رضا کو سلامی دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں