مردہ قرار دیا گیا شخص پوسٹ مارٹم کے دوران زندہ ہوگیا

نئی دہلی (این این آئی )بھارت کے ایک پرائیوٹ اسپتال کی جانب سے مردہ قرار دیئے جانیوالا شخص سرکاری ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران زندہ ہو گیا۔ گزشتہ ہفتے ریاست کر ناٹک سے تعلق رکھنے والا 27سالہ شخص روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار ہونے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جسے قریبی پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔پرائیویٹ ہسپتال کے عملے کی جانب سے اسے مردہ قرار دیتے ہوئے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد اسے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ متاثرہ شخص سرکاری ہسپتال میں پوسٹ مارٹم سے قبل زندہ ہو گیا۔کرناٹک

کےسرکاری ہسپتال کے عملے کے مطابق روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونیوالے شخص کی آٹوپسی پوسٹ مارٹم کی تیاریاں کی جا رہی تھیں، اس دوران عملے نے اسے حرکت کرتے دیکھا جس پر اسے فورا طبی امداد دی گئی۔سرکاری ہسپتال کے عملے کی جانب سے میڈیا کو دیئے گئے بیان کے مطابق زخمی مریض کو دوسرے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں مردہ قرار دیئے گئے 27سالہ زخمی مریض کی صحت اب دن بدن بہتری ہو رہی ہے۔متاثرہ شخص کے گھر والوں کی جانب سے تا حال پرائیویٹ ہسپتال کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں