ڈریپ کی ویکسین سائنوفارم 60 سال سے زائد عمر والوں کو لگانے کی اجازت

ڈریپ کی ویکسین سائنو فارم 60 سال سے زائد عمر والوں کو لگانے کی اجازت

ڈریپ نے چینی ویکسین سائنو فارم 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کی اجازت دے دی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے رجسٹریشن بورڈ نے اجازت اپنے 301ویں اجلاس میں دی۔

ڈریپ نے روسی ویکسین اسپوٹنک کو بھی 60 سال سے زائد عمر والے افراد کو لگانے کی اجازت دے دی۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ 6 رکنی ایکسپرٹ کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ چینی اور روسی ویکسین لگانے کا فیصلہ چین، بحرین اور امارات کے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

ڈریپ حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک سائنوفارم ویکسین 60 سال تک کی عمر کے افراد کو لگائی جا رہی تھی۔

انھوں نے کہا کہ ویکسین لگنے کے بعد بوڑھے افراد کو دو دن تک مانیٹر کیا جائے، جبکہ ویکسین لگنے کے بعد بھی ماسک سمیت تمام احتیاطیں برتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں