سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 17 اموات، 260 نئے کیسز

آج سندھ میں کورونا وائرس کے  260  مریضوں کی تشخیص، 13 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 17 مریض فوت ہوگئے، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 4405 ہوگئی ہے ۔صوبے میں مزید 260 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ سندھ میں ابتک کورونا کے 3054933 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس کے دوران 259163 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 294 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح ابتک 248478 یعنی 96 فیصد کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 17 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 4405 ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 6280 مریض زیر علاج ہیں، 5956 مریض گھروں اور 8 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیر علاج ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 316 مریض زیرعلاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 283 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جبکہ اسوقت کورونا کے 43 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

صوبہ بھر کے 260 نئے کوویڈ 19 کیسز میں 126 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جبکہ دیگر اضلاع حیدرآباد میں 23، میرپورخاص میں 16، سجاول میں 15، ٹھٹھہ میں 13، مٹیاری اور ٹنڈوالہیار میں 8 – 8، لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز میں6-6، جیکب آباد اور قمبر میں 5-5، عمر کوٹ میں 4، خیرپور، نوابشاہ اور گھوٹکی میں 3-3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں