ملائیشیا کی معروف کمپنی کی کار پاکستانی مارکیٹ میں آنے کو تیار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا کی معروف آٹو موبائل بنانے والی کمپنی پروٹون اپنی (ساگا) کار پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرانے جا رہی ہے، اس کار کے متعلق کمپنی نے ایک ٹیزر جاری کیا ہے جس میں پاکستانی مارکیٹ کے لیے جلد آ رہا ہے،کے لفظ بھی استعمال کیے گئے ہیں۔ پروٹون ساگا ملائیشیا میں سب سے زیادہ فروختہونے والی کار جسے ملائیشیا کی مہران کہنا بے جا نہ ہو گا مگر ایسا نہیں کہ یہ گاڑی مہران ہی کی طرح اچھے فیچرز کے بغیر مارکیٹ میں دی جائے گی۔ پاکستانی مارکیٹ میں اس گاڑی کی تین اقسام متعارف کرائی

جائیں گی، جن میں اسٹینڈرڈ مینوئل، اسٹینڈرڈ آٹو میٹک اور پریمیم آٹو شامل ہیں۔اس گاڑی میں ہیلوجن ہیڈ لائٹس، فرنٹ پروٹون سگنیچر انفنیٹ ویو گرل جس کے نیچے کے کرومڈ لائن ہے۔ساگا میں فوگ لائٹس کی جگہ لونگیٹ ایل ای ڈی لائٹس دی جائیں گی۔اس گاڑی کی پروفائل سادہ اور ایلیگنٹ معیار کی ہے۔ساگا کے سائیڈمرر پر بھی ٹرن ویو سگنل، 15 انچ کے اسپورٹس معیار کے الائے رم، ریئر اینڈ پر انٹی گریٹڈ ٹرنک اسپائلر بھی موجود ہیں۔ بمپر کے نچلے حصے پر ڈوئل اگزاسٹ ڈیزائن گرل اور کروم کی لائن ہے۔یہ گاڑی 1300 سی سی انجن کی حامل ہو گی اوراس کا انجن 89 ہارس پاور اور 120 نیوٹن میٹرک ٹارک پیدا کرے گا جس میں 4 گئیر کا سسپنشن سسٹم موجود ہوگا۔گاڑی کے اندرونی حصے میں صرف کالا رنگ ہی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جس میں فرنٹ پر دو ائیر بیگز، ڈرائیور سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور 7 انچ کی ملٹی میڈیا ایل ای ڈی ود اینڈرائیڈ فنکشن انسٹال ہوگی۔پاکستان میں اس گاڑی کی قیمت بائیس لاکھ سے شروع ہو گی، یہ قیمت پاکستان میں موجود چھوٹی گاڑیوں سے زیادہ ہے لیکن یہ گاڑی بڑی گاڑیوں کے مزے دے گی۔اس میں تمام وہ خصوصیات ہیں جو کسی اچھی اور بڑی گاڑی میں ہونی چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں