
وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی سے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی کو سینیٹرز کے منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ بھی کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایم کیوایم وفد کو اسلام آباد میں ملاقات کی دعوت دے دی۔