ہمارے چند لوگ خریدے گئے ، سب کے ناموں کا پتہ ہے۔ عمران خان

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماو ¿ں کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اور صادق سنجرانی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں آئینی اور قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے پہلے پہی پتہ تھا کہ سینیٹ انتخاب میں پیسہ چلے گا۔ مخالفین کے ہتھکنڈوں سے نہیں گھبراو ¿ں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے چند لوگ خریدے گئے ، سب کے ناموں کا پتہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں آصف زرداری نے پیسہ چلایا ، پیسوں سے اپنا سسٹم چلا رہے ہیں۔ عہدے کے لیے اپنا مقصد نہیں بدل سکتا، اقتدار کی ہوس نہیں ہے۔ نظام کی تبدیلی میرا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو مجھ پر اعتماد نہیں تو کھل کر اظہار کریں، اپوزیشن کی پیسے کی سیاست کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، شفافیت کے لیے ہر فورم پر جائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھی طلب کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کچھ دیر میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں شکست کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم اعتماد کےووٹ سے متعلق مشاورت کریں گے۔ خیال رہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے بھی روک دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ تمام اراکین اسمبلی اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق تمام اراکین اسمبلی قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر مبنی یہ پیغام تمام پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو پہنچا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ ہدایات قومی اسمبلی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے فیصلے کے پیش نظر جاری کیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز سینیٹ انتخابات میں حکومت کے لیے بڑا اپ سیٹ ہونے اور اس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے وزارت عظمیٰ سے استعفے کے معاملے پر اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس ممکنہ طور پر ہفتے کو طلب کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں