چین ، جاپان ، تائیوان سمیت دیگر ممالک کی ایس ایم ایز کا حجم اربوں ڈالر میں ہے ، چیئرمین کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی وفد سے گفتگو

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر مین و لاہور چیمبر کے سابق صدر پرویز حنیف نے کہا ہے کہ ایس ایم ایزپالیسی میں صرف قرضے دینے کا اعلان کر دینا کافی نہیں ،ان کی ہر حوالے سے موثر رہنمائی اور خصوصاً انہیں مصنوعات کی تیاری کے بعد مارکیٹ تک لے جانا نا گزیر ہے ، چین ، جاپان ، تائیوان سمیت دیگر ممالک کی ایس ایم ایز کا حجم اربوں ڈالر میں ہے جس کی بنیادی وجہ پالیسی کی تشکیل کے بعد اس کا تسلسل ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پرویز حنیف نے کہا کہ موجودہ حکومت سے پہلے بھی کئی ایس ایم ایز پالیسی کا اجراء ہو چکا ہے لیکن بتایا جائے ان پر کتنا عمل ہوا اور ہم اس سے اپنا حجم کتنا بڑھا سکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی میں صرف قرضوں کا اعلان کر دینا کافی نہیں ہے بلکہ جو چھوٹی انڈسٹری کی طرف آنا چاہیں انہیں ان مصنوعات کی تیاری کی طرف راغب کرنا ہے جو ہماری اور دنیا کی ضرورت ہے اور پھر انہیں مارکیٹ کی راہ بھی دکھانی ہے ۔

بیرون ملک میں اس انڈسٹری کے لئے ٹریڈ اور ڈسپلے سنٹرز بنے ہوئے ہیں اور ان ممالک میں ایس ایم ایز کا حجم اربوں ڈالر میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پالیسی کے تسلسل کے لئے ادارے بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اس طرز کی پالیسیوں کو کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہ پڑے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں