قیمتوں میں اضافہ ، لومز مالکان کی فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی

فیصل آباد(کامرس ڈیسک) فیصل آباد میں پاور لومز مالکان نے حکومت کو آج سے بڑے پیمانے پر احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں پاور لومز کا بحران سنگین تر ہوتا جا رہا ہے۔ فیکٹری مالکان بجلی اور دھاگے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اپنے کارخانے بند کرنے پر مجبور ہیں۔

لوم مالکان کا کہنا ہے کہ پاور لومز کے لیے بجلی اور یارن کی قیمتیں گزشتہ دو ماہ کے دوران ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے کارخانے بند ہو رہے ہیں۔
لومز اونرز ایسوسی ایشن نے بحران کو بڑھنے سے بچانے کے لیے آج سڑکوں پر آنے کا اعلان کیا ہے۔

پاور لومز مالکان کا کہنا ہے کہ ہم ایک بڑا جلسہ کریں گے جس میں حکومت کو بتائیں گے کہ ہماری معیشت کی بہتری کے تمام دعوے ٹھوس ہیں اور اس وقت فیصل آباد میں انڈسٹری بند ہو رہی ہے۔
پاور لومز سیکٹر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی مہنگی قیمت اور مصنوعی دھاگے کو روک کر پاور لومز کو بحران سے نکالا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں