پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی، تحریک انصاف نے اسلم ابڑو اور شہریار خان ..

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف نے 2اراکین سندھ اسمبلی کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کردئیے۔
نوٹسز مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب نے جاری کئے۔رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار شر کیخلاف 7 روز میں کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔تحریک انصاف مغربی ریجن کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب دونوں ایم پی ایز کیخلاف کارروائی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں