راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا پینٹ اینڈ کیمیکلز انڈسٹری کے خام مال کی درآمد پر ٹیکس ڈیوٹی میں چھوٹ کا مطالبہ

راولپنڈی(کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی قائمہ کمیٹی برائے پینٹ اینڈ کیمیکلز کے چیئرمین میاں ارشد منیر نے انڈسٹری کے لیے خام مال کی درآمد پر ٹیکس ڈیوٹی میں چھوٹ کا مطالبہ کیا ہے اور کہاہے کہ پینٹ اینڈ کیمیکل کی مقامی پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے قائمہ کمیٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس کی صدارت صدر ندیم رئوف نے کی۔اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف، نائب صدر طلعت اعوان، ایگزیکٹو ممبران اور کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پینٹ اور کیمیکلز مینو فیکچرز کو درپیش مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر صدر ندیم رئوف نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی میں تعمیراتی شعبہ ایک اہم اشاریہ سمجھا جاتا ہے، پینٹ اور کوٹنگ تعمیراتی شعبے اور فرنیچر انڈسٹری سے وابستہ ہے ،حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ملک میں مقامی پیداوار میں اضافے کے لیے پینٹ اور کیمیکلز کے لیے خام مال کی دستیابی کو یقینی بنائے، خام مال کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹی میں چھوٹ دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں