یمنیٰ زیدی پری ذات میں اپنے کس سین سے ناخوش ہیں….؟

کراچی(شوبز ڈیسک) آج کل جس ڈرامے کے ہر سو چرچے ہیں وہ ہے پرہ ذات، جوکہ ایک ناول پر بنایا گیا ہے، عمدہ کہانی، بہترین مکالمے، لاجواب اداکری اوخوبصورت سیٹ نے اس ڈرامے کومقبولیت کی بلندیوں پر پہنچادیا ہے۔
ویسے تو ڈرامہ کے سب ہی اداکار اپنے کردار کو بہترین انداز میں نبھا رہے ہیں لیکن اس کے مرکزی کردار یمنیٰ زیدی اوراحمد علی اکبر انجام دے رہے ہیں جواپنی لاجواب اداکاری سے دیکھنے والوں سے داد پا رہے ہیں۔

اس ڈرامے میں یمنیٰ زیدی اور احمد علی اگبرکی جوڑی کو بہت سراہا جارہا ہے، واضح رہے کہ یہ دونوں راہ دل میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے اس ڈرامے کے ایک سین کے بارے کہا کہ وہ اس کو اور بھی بہتر انداز میں کر سکتی تھی لیکن جو بھی کیا اسے لوگوں نے بہت سراہا، اس بات کا اظہار انہوں نعمان اعجاز کے پروگران جی سرکار میں کیا، دیکھتے ہیں وہ پری ذات میں اپنے کس سین سے ناخوش ہیں…؟

اپنا تبصرہ بھیجیں