معروف ماڈل نے اپنے سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

پاکستان کی معروف فیشن ماڈل گیتی آرا نے اپنے سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق فیشن ماڈل گیتی آرا نے اپنے سابق شوہر احسان شوکت کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست ایف آئی میں جمع کرائی تھی۔
گیتی آرا کے مطابق احسان شوکت نے ان کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے وائرل کرائیں ہیں ۔
گیتی آرا کے مطابق ان کے سابق شوہر انہیں قتل اور جنسی ہراسانی کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں ۔
گیتی آرا کی جانب سے ایف آئی اے میں دائر درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد باقاعدہ تحقیقات کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ معروف فیشن ماڈل گیتی آرا اور احسان شوکت کی شادی سال 2010 میں تھی اور چند سال قبل ان کی علیحدگی ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں