امریکہ کا جنگی جہاز چین کے سمندر میں گر کر تباہ، 7 فوجی زخمی

منیلا:(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ کا جنگی جہاز جنوبی چین کے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں سات فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوج نے اس ضمن میں کہا ہے کہ نیوی کا ایف 35 سی لائٹننگ ٹو جیٹ یو ایس ایس کارل ونسن کے عرشے پر اترتے ہوئے ٹکرایا جو حادثے کا سبب بنا۔

امریکہ کے ساتویں بیڑے کے ترجمان لیفٹیننٹ مارک لانگفورد کا کہنا ہے کہ جہاز سمندر میں گر گیا مگر پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ سمیت سات اہلکار اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چار کو بحری جہاز پر طبی امداد دی گئی جبکہ تین کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مارک لانگفورڈ کا کہنا ہے کہ حادثے کی تفصیلات کی ابھی تصدیق کی جا رہی ہے۔ حادثے میں کروڑوں ڈالرز مالیت کا جنگی جہاز تباہ ہوا ہے۔

تیل کی قیمتیں کم کرانے کے لیے امریکہ، چین اور جاپان نے ہاتھ ملا لیا

واضح رہے کہ تائیوان کے قریب سمندر میں امریکی بحریہ کے دو طیارہ بردار جہاز جنگی مشقیں کر رہے ہیں جن میں 1400 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں